ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوناور کے پریش میستا کے خاندان کو ملی مالی امداد کس کے جیب میں چلی گئی؟ بی جےپی اور سنگھ پریوار کے پاس بھی نہیں ہے جواب

ہوناور کے پریش میستا کے خاندان کو ملی مالی امداد کس کے جیب میں چلی گئی؟ بی جےپی اور سنگھ پریوار کے پاس بھی نہیں ہے جواب

Sun, 09 Oct 2022 20:15:45    S.O. News Service

کاروار؍ہوناور:9؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)ہوناور کے ایک ماہی گیر کے فرزند پریش میستا کی موت کے بعد رنج و غم میں مبتلا خاندان کو ہمدردی کے چلتے مالی  امداد  دی جارہی تھی لیکن اس وقت  بی جے پی کے لیڈران نے  عزت نفس اور خودداری کےنام پر مالی امدادکو ’قاتل حکومت کی مدد نہیں چاہئے ‘ کہتے ہوئے قبول کرنے سےانکار کئے جانےکی خبر بھی مشہور ہوئی تھی۔جنہوں نے بھی مالی امداد  کی تھی ان میں سےکسی نےبھی رقم واپس نہیں لی اور معصوم  غمگین خاندان کے مالک کملاکر میستا کو بھی رقم نہیں پہنچی تو عوام کے ذہنوں میں سوال گردش کررہاہے کہ ہمدردی کے نام پر موصول ہونے والی رقم گئی کہاں ؟ ۔ یہ ایک ایسی گتھی ہے جو سلجھنےکے بجائے الجھتی ہی جارہی ہے۔

 اب جب کہ پریش میستا کی موت کولے کر سی بی آئی نے عدالت میں بی رپورٹ داخل کی ہے تو پھر ایک بار ہوناور کے بس اسٹائنڈ کے آس پاس اسی پر بحث سنائی دے رہی ہے اور کہا جارہاہے کہ سنگھ پریوار کے پاس بھی اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔ 8 دسمبر 2017کو فوت ہونے والے پریش میستا ساڑھے چار سال بعد بھی خبروں میں زندہ ہے اور عدالت میں بی رپورٹ داخل کئےجانے کے  بعد اس کی آتما پھر ایک بار خبروں کی زینت بن رہی ہے۔ سیاسی پارٹیاں آپسی الزام تراشی کےلئے موقعوں کی تلاش میں ہیں اسی دوران  یہ بھی سوال عوام کے سامنے آرہا ہے کہ پریش میستا کے خاندان کو جہاں تہاں سے ملی مالی امداد کہاں گئی ۔

کیا رقم ثالثوں کے جیب میں ؟:اب لوگوں کے اندر شبہ پیدا ہوگیا ہے کہ پریش میستا کی موت کے بعد ہمدردی کے طور پر اس کے باپ کو دی گئی رقم کہیں ثالثوں نے تو ہضم نہیں کردئیے ؟ اہم بات یہ ہےکہ وہ لوگ بھی بی جےپی سے ہی منسلک ہیں اوروہ ہندو پریوار سے بھی تعلق رکھنے کی بات کہی جارہی ہے۔ اسی طرح ہمدردی کی خطیر رقم انہی لیڈران کے پاس ہونے کے شکوک ظاہر کئے جارہے ہیں۔

کیاکملا کر میستا نے رقم مانگی تھی ؟:فوت ہونے والے پریش میستا کے والد کملاکر میستا نے  اپنے بیٹے کی موت کی ہمدردی میں ملنے والی رقم  کو انہی  لیڈران سے مانگی تھی ۔ اس کے علاوہ اگلے دسمبر میں میری بیٹی کی شادی ہے مجھے رقم کی ضرورت ہے کہتے ہوئے کئی مرتبہ انہوں نےلیڈران کے سامنے مانگ رکھی تھی لیکن وہ رقم ابھی تک انہیں نہیں ملنےکی بات کہی جارہی ہے۔

آخر کس نے رقم حاصل کی ؟:اس غم زدہ ماحول میں کئی لوگوں  کی طرف سے  میستا خاندان کی مدد کئےجانےکی خبریں عام ہوئی  تھیں۔کملاکر میستا نے  کانگریس لیڈر دیش پانڈے کی امداد کو واپس کرنےکی بات کہی تھی ۔ جب کہ وہ رقم ابھی تک دیش پانڈے کو نہیں ملنےکی اطلاعات ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اور کئی لوگوں نے جو امداد دی تھی وہ بھی میستا خاندان تک نہیں پہنچنے کےمتعلق چہ مگوئیاں ہو رہی  ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق قریب 3لاکھ روپئے دوسروں کے ہاتھ لگے ہیں جو ساڑھے چار برس بیتنےکے بعد بھی متعلقہ خاندان کو نہیں پہنچے ہیں اور دینے کےکوئی امکانات بھی نظر نہیں آنے کے متعلق باتیں ہورہی ہیں۔

پریش کے والد نےکیا کہا تھا؟:جب پریش کے والد کملاکر سے پوچھاگیا کہ کیا تمہاری رقم دوسروں کےہاتھ لگی ہے تو انہوں نے صرف اتنا کہا کہ مجھے اس تعلق جو کہنا تھا کہہ چکاہوں اب پھر کچھ کہنا نہیں ہے ۔ اتنا بتا کر وہ خاموش ہوگئے۔ اب پریش میستا کی رقم کا استعمال کس نےکیا ؟ کیا یہ ایک جھوٹی خبرہے جو گردش کررہی ہے یا پھر پریش کے والدپیچیدگی کے شکار ہیں ، کیا واقعی میں غمگین خاندان تک امدادی رقم نہیں پہنچی اور کیا کسی اور نے ان کی رقم اپنے کھاتے میں جمع کرکے چلتے بنے ہیں، اس تعلق سے پردہ ہٹنے کا لوگ انتظار کررہے ہیں۔


Share: